نئی دہلی ۔ 9؍ ستمبر۔ ایم این این۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کے سرکاری دورے کے دوران، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے پیر کو کئی اہم مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز( پر دستخط کیے، جوہری توانائی اور پیٹرولیم جیسے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا راستہ ہموار ہوگا۔ امارات نیوکلیئر انرجی کمپنی اور نیوکلیئر پاور کوآپریشن آف انڈیا لمیٹڈ (NPCIL) کے درمیان متحدہ عرب امارات میں برقہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ اس کے علاوہ، ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان طویل مدتی ایل این جی سپلائی کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اے ڈی این او سی اور انڈیا اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت؛ ارجہ بھارت اور اے ڈی این او سی کے درمیان ابوظہبی کے ساحلی بلاک 1 کے لیے پیداواری رعایت کا معاہدہ؛ اور حکومت گجرات اور ابوظہبی ڈویلپمنٹ ہولڈنگ کمپنی پی جے ایس سی( اے ڈی کیو) کے درمیان ہندوستان میں فوڈ پارکس کی ترقی سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شیخ خالد بن زید النہیان 8 ستمبر کو ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے تھے۔ تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ولی عہد کا ان کی آمد پر استقبال کیا۔ قومی دارالحکومت میں یہاں پہنچنے کے بعد ان کا رسمی استقبال بھی کیا گیا۔